پنجاب اسمبلی کا اجلاس 13 نومبر کو طلب، ایجنڈا جاری

11-12-2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 13 نومبر کو طلب،ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 13 نومبر سہ پہر 2 بجے شروع ہو گا جس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہو گا، اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلق جوابات دیئے جائیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق حکومتی بزنس میں آڈٹ رپورٹ آف دی اکاؤنٹس آف یونین ایڈمنسٹریشن ، سٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد آف دی آڈٹ ائیر 17-2016 سمیت سات مختلف آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی، سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تحاریک التوائے کار، تحریک استحقاق سمیت نقطہ اعتراض پر بھی گفتگو کی جائے گی۔