ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی کارروائی، خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

11-12-2024

(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے پرانے راوی پل کے قریب خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

لاہور میں پرانے راوی پل کے قریب خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، خاتون  نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کو اطلاع دی، خاتون نے بتایا کہ ایک لڑکا مسلسل اس کا پیچھا کر رہا ہے اور اسے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری طور پر پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزم نے اپنے فعل پر ندامت کا اظہار کیا، ملزم  نے آئندہ کسی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر خاتون نے اُسے معاف کر دیا۔  ترجمان کا مزید کہنا تھا خواتین 15 پر کال کر کے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے فوری مدد حاصل کر سکتی ہیں۔