پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی
11-12-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 93 ہزار 522 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے کیساتھ 93 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 28 ارب 30 کروڑ 83 لاکھ 88 ہزار 219 روپے مالیت کے 46 کروڑ 88 لاکھ 63 ہزار 228 شیئرز کا لین دین ہوا۔