ہانیہ عامر کی بھارتی ڈی جے پارٹی میں شرکت،اداکارہ کے رقص کی ویڈیو وائرل
11-11-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ڈی جے پارٹی میں شرکت اور رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ ہانیہ ان دنوں غیر ملکی دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف انٹرویوز اور ملاقاتیں کر رہی ہیں، اب ہانیہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ ایک بھارتی نژاد پنجابی ڈی جے کی پارٹی میں ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو بھارتی نژاد پنجابی ڈی جے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ہانیہ کی آمد پر بےحد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ڈی جے ووڈکا نے لکھا کہ ’جب وہ ڈیکس پر پہنچے تو انہیں اندازہ تھا کہ رات خاص ہونے والی ہے، لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ انہیں ایسا حیران کن لمحہ ملے گا‘۔ ڈی جے نے مزید لکھا کہ ’پاکستانی اداکارہ اور دنیا کی کرش ہانیہ عامر نے ہماری پارٹی کریش کی اور ایسی زبردست وائب لے آئیں کہ محفل کا رنگ ہی بدل گیا‘۔