پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کیلئے آنسو گیس شیل خریدنے کا فیصلہ

11-11-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لئے آنسو گیس شیل خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیڑھ لاکھ آنسو گیس شیل لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے لئے خریدے جائیں گے، آئی جی پنجاب کی لاجسٹک برانچ آنسو گیس شیل کی خریداری کرے گی، آنسو گیس شیل کی خریداری کے لئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آنسو گیس شیل کی خریداری کا عمل جلد مکمل کر کے شیلز متعلقہ اضلاع کو دیئے جائیں گے، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کے افسران نے آئی جی پنجاب سے آنسو گیس شیل مانگے تھے۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ 2 سال سے جاری احتجاج پر آنسو گیس شیل کا زیادہ استعمال ہوا، آنسو گیس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے سٹاک ختم ہو گیا تھا۔