وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

11-10-2024

(لاہو نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودیہ عرب روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم ریاض میں عرب اسلامی ممالک کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کرینگے اور اپنے خطاب میں فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے دو ٹوک عزم کا اعادہ کرینگے۔ شہباز شریف کی سائیڈ لائن پر عرب و اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ وزیر اعظم سعودی عرب سے آذربائیجان بھی جائیں گے۔ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔