ہانیہ عامر کب شادی کریں گی؟اداکارہ نے دل کی بات بتا دی
11-10-2024
(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق کھل اظہار خیال کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ہانیہ عامر نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مجھے شادی کرنی ہوگی تو سب کو بتادوں گی اور کچھ سیکرٹ نہیں رکھوں گی۔سرحدوں پر لگی باڑ عوام کو جدا نہیں کر سکتی اور آپ جس کو دل سے پسند کرتے ہوں اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں غیر ملکی دورے اس لیے کرتی ہوں تاکہ جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں میں ان سے مل سکوں اور مجھے آپ سب سے مل کر خوشی ہوتی ہے۔