آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر کھلاڑیوں نے قوم کا سرفخر سے بلند کیا: محسن نقوی

11-10-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں، قومی کرکٹرز نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کرکے آسٹریلیا کو کم سکور پر آؤٹ کیا۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ایک بار پھر ذمہ داری سے بلے بازی کرکے فتح دلائی، بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کی، یقین ہے جذبے ، محنت اور عزم سے کئے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔