سموگ کا روگ، دھواں چھوڑتی تمام گاڑیوں کو بند کرنے کا فیصلہ

11-10-2024

(لاہور نیوز) سموگ کا روگ ۔۔۔ پنجاب حکومت خاتمے کیلئے پرعزم، دھواں چھوڑتی تمام گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ پنجاب نے ماحول کو آلودہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف حتمی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ نے بتایا کہ پرائیوٹ گاڑیوں کے مالکان کو 7 دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی فوری سروس یقینی بنائیں بصورت دیگر بھاری چالان کیا جائے گا، شہری اپنے فون سے 15 پر ایکسٹینشن نمبر 6 ملا کر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی اطلاع دیں، انسانی زندگی کو خطرات لاحق کرنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔