صحیفہ جبارکا وزن کیسے تیزی سے کم ہوگیا؟اداکارہ نے راز سے پردہ اٹھا دیا
11-09-2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے تیزی سے وزن کم ہونے کا راز مداحوں کو بتا دیا۔
رپورٹ کےمطابق اداکارہ صحیفہ جبار حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ فٹنس کیلئے جم جاتی ہیں؟جس پر صحیفہ نے بتایا کہ وہ ایک عرصے سے جم نہیں جارہیں اور اگر وہ جم جوائن بھی کرلیں تو انہیں دکھ ہوتا ہے کہ وہ فیس دے کر 2 دن کے بعد دوبارہ جم نہیں جاسکیں۔ صحیفہ نے بتایا کہ انکی فٹنس کا راز ہے ڈپریشن کیونکہ وہ سالوں سے اپنے شوہر سے دور ہیں نہ ان کے شوہر کینیڈا سے پاکستان آسکتے ہیں اور نہ ہی اداکارہ کینیڈا جاسکتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ڈپریشن میں رہتی ہیں اور انہوں نے تیزی سے وزن کم کیا ہے۔ اداکارہ نے ڈپریشن کو شوہر سے دوری کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شوہر سے دور رہنے کی وجہ سے ایک عرصے سے ڈپریشن میں مبتلا ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر شوہر اچھا نہ ہو تو دور ہونے میں کوئی غم نہیں مگر میرے شوہر بےحد اچھے ہیں اور ان کے بغیر رہنا میرے لئے بہت مشکل ہے۔