آزادی کا تصور کوئی بھارتی مسلمانوں سے پوچھے ، حافظ نعیم الرحمٰن
11-09-2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے آزادی کا تصور کوئی بھارتی مسلمانوں سے پوچھے۔
اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا علامہ اقبالؒ کے خواب سے پاکستان بن گیا، پاکستان بنتے وقت الطاف قریشی خاندان کے ہمراہ ٹرین میں بیٹھے تو آدھی لاشیں تھیں، پاکستان کی قدر کرنی چاہئے، یہ قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہوا ہے لیکن جس بنیاد پر ملک قائم ہوا وہ بنیاد قائم نہیں رہی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا آزادی کا تصور کوئی بھارتی مسلمانوں سے پوچھے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ نریندر مودی مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے، آر ایس ایس کے لوگ مسلمان کو دکان اور مکان نہیں خریدنے دیتے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا اسوقت 1973ء کا آئین ہے اس پر سب کا اتفاق رہا، بدقسمتی سے علم و دین میں جو ترقی ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہو سکی، جو آگے بڑھنا چاہتے تھے وہ آگے نہیں بڑھ سکے، انگریزوں نے قدم جمائے تو غلامی نے نفسیات و تعلیم پر اثر ڈالا، انگریزوں نے ترقیاتی کام بہت کئے کیونکہ ملک میں ترقی چاہئے تھی، انہوں نے ہندوؤں کو فوقیت اور مسلمان پر ظلم ڈھائے۔