شہر میں سموگ کی شدید صورتحال آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان

11-09-2024

(لاہور نیوز) شہر میں سموگ کی شدید صورتحال آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں آج بھی فضائی آلودگی 700 اے کیو آئی سے زائد رہی، موسمیاتی ماہرین نے مزید خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، سموگ کی شدید صورت حال آئندہ دو سے تین دن مزید رہنے کا امکان ہے۔ چندی گڑھ، سہارن پور، نئی دہلی، ہریانہ، جالندھر اور جے پور سے مشرقی ہواؤں نے لاہور، ملتان اور ملحقہ علاقوں میں فضائی آلودگی بڑھا دی۔ لاہور میں 4 کلومیٹر اور ملتان میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سمت شمال سے جنوب کی طرف ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سہ پہر کے بعد مغرب سے مشرق کی طرف ہوا کا رُخ اور رفتار بدلنے سے سموگ میں کمی آ سکتی ہے۔ پنجاب حکومت کا اینٹی سموگ آپریشن بھی جاری ہے، سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور دھول مٹی صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے گرائے جا رہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپیل کی ہے کہ شہری ماسک پہنیں، بیمار ہونے سے بچنے کیلئے گھروں پر رہیں۔