عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں استحکام

11-09-2024

(لاہور نیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2683 ڈالرز قیمت پر مستحکم رہا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بنا رد و بدل کے 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے رہی۔ ادھر دس گرام سونا 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے قیمت پر مستحکم رہا۔