عمران خان قوم کے دم پر رہا ہوں گے: علی محمد خان
11-08-2024
(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے دم پر رہا ہوں گے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’ ’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کوئی ہماری مدد کو نہیں آئےگا، اپنی جنگ خود ہی لڑنی پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگررہا ہوں گے تو قوم کے دم پر ہوں گے، عمران خان نے کسی کال سے متعلق کوئی بات نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کی بات اہم ہے، زلفی بخاری اور شہبازگل کی نہیں، ہم یہ امید کرتےہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے حالات بہتر ہوں گے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ صوابی جلسےمیں آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائےگا، سیاست میں سارے کارڈ نہیں دکھائے جاتے، عطا تارڑ کی بات کا جواب تب دوں گا جب جیت کر آئیں گے، عطا تارڑ اور ان کی لیڈر شپ فارم 47 سے آئے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ علیمہ آپا کی کسی بات پر کمنٹ نہیں کروں گا، علیمہ آپا کو گلا کرنے کا حق ہے، بشریٰ بی بی، علیمہ آپا کا سیاست سے تعلق نہیں جبکہ فواد چودھری کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ عمران خان کریں گے، فواد چودھری کے بھائی لیگل ٹیم کا حصہ ہیں۔ آخر میں تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لیگل ٹیم بانی پی ٹی آئی کی رہائی سےمتعلق کوشش کر رہی ہے، عمران نے بھی وکلا ٹیم پر کسی قسم کا عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔