پاکستان بھر کے متعدد شہر سموگ کی لپیٹ میں آگئے
11-08-2024
(لاہور نیوز) پاکستان بھر کے متعدد شہر سموگ کی لپیٹ میں آگئے، ملتان میں اے کیو آئی 1702 ریکارڈ ہوا۔
فضائی آلودگی میں اضافہ کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور 617 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، پشاور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 425 ریکارڈ ہوا۔ دوسری جانب بھارت کا شہر دہلی 316 اے کیو آئی کے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے، اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے گرین لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، گرین لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، گرین لاک ڈاؤن کا اطلاق عوامی مقامات پر 17 نومبر تک ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سموگ کی ابتر صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پارکس، تفریخ گاہیں اور عجائب گھر 10 دن کے لئے بند کر دیئے جبکہ پبلک، پرائیویٹ پارکس، چڑیا گھر اور پلے گراؤنڈ میں بھی عوام کا داخلہ بند ہو گا۔