حکومت کا بجلی سہولت پیکیج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے: حافظ نعیم

11-08-2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا بجلی سہولت پیکیج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

لاہور میں  اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے سردیوں کیلئے اعلان کردہ بجلی کے پیکیج کو مسترد کر دیا۔ حکومت کی جانب سے اعلان پر انہوں نے کہا کہ اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائے، سردیوں (ونٹر) کا پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی و نظر ثانی پر حکومت خود سینکڑوں ارب کی بچت کا اعلان کر رہی ہے  تو پھر بنیادی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں کی جا رہی؟