آمنہ ملک کوشادی کے بعد کن تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑا؟اداکارہ نے زندگی کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

11-08-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل آمنہ ملک نے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق اظہار خیال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے آمنہ ملک کا کہناتھا کہ انہوں نے صرف ساڑھے 18 سال کی عمر میں شادی کی تھی، یہ سوچ کر کہ شادی کے بعد مزے ہوں گے، ڈانس، مہندی اور خوشیوں کی تقریبات ہوں گی۔ مگر شادی کے بعد ان کی زندگی میں ذمہ داریوں کا ایک نیا باب شروع ہوگیا۔ آمنہ ملک نے بتایا کہ شادی کے بعد انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ شادی محض تقریبات تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس میں گھر اور سسرالی ذمہ داریاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نئے گھر میں جانا اور وہاں کے اصول و ضوابط کو سمجھنا بھی ضروری تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے ان کے ذہن میں شادی کا مطلب صرف خوشیاں اور میل ملاپ تھا، مگر شادی کے چند دن بعد جب تقریبات ختم ہوگئیں تو انہیں اندازہ ہوا کہ زندگی کی اصل ذمہ داریاں کیا ہیں اور شادی کی حقیقت کیا ہے؟