پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری

11-08-2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر 11 اور 12 نومبر کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔

11 اور 12 نومبر کیلئے مجموعی طور پر 7 بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں، بنچ نمبر ایک میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں، بنچ نمبر 2 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔ بنچ نمبر 3 جسٹس امین الدین، جسٹس عرفان سادات اور جسٹس شاہد بلال جبکہ بنچ نمبر 4 جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد خان پر مشتمل ہے۔ اسی طرح بنچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان، بنچ نمبر 6 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں جبکہ دوپہر کا اضافی بنچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا۔