آئی ایم ایف نے ’بجلی سہولت پیکج‘ کی منظوری دے دی
11-08-2024
(لاہورنیوز) آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کے بجلی سہولت پیکج کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کے پیکج کے اطلاق کیلئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اجازت لی گئی تھی،آئی ایم ایف اگر اجازت نہ دیتا تو توانائی پیکج کا اعلان نہیں کیا جانا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی پیکج کے تحت دیے گئے ریلیف پر بجٹ میں مختص رقم سے ایڈجسٹمنٹ ہو گی، پیکج ریلیف دینے کیلئے وزارت توانائی، وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے بات کی۔ وزارت توانائی کی جانب سےآئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ توانائی پیکج کے ذریعے ریلیف دینے سے مالیاتی خسارہ نہیں بڑھے گا، آئی ایم ایف کیساتھ مدت ختم ہونے پر دوبارہ آئی ایم ایف کیساتھ ڈسکس کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی ریلیف پیکج کی مدت معیار میں اضافے کا فیصلہ بھی آئی ایم ایف کی اجازت سے کیا جائے گا۔