جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر کو دوبارہ ہو گا: اعظم تارڑ

11-08-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مختلف ججز کے ناموں پر غور کیا گیا ہے، 25 نومبر کو اجلاس دوبارہ ہو گا۔

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ  نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 نومبر تک سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججزآئینی مقدمات سن سکتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل فلائٹ کے باعث تاخیر سے اجلاس میں شامل ہوئے، ممبر اختر حسین، اہلیہ علیل ہونےکی وجہ سے شامل نہ ہوئے۔ واضح رہے 26 ویں آئینی ترمیم کے مطابق سپریم کورٹ اور چاروں صوبائی اعلیٰ عدالتوں میں آئینی بینچز تشکیل دیئے جا رہے ہیں یہاں یہ امر دلچسپ ہے کہ صوبوں میں آئینی بینچز کی تشکیل کے لیے متعلقہ اسمبلی سے سادہ اکثریت میں قرارداد کی منظوری بھی لی جا رہی ہے۔