سپریم جوڈیشل کمیشن اجلاس، سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کے ججز کا فیصلہ نہ ہو سکا

11-08-2024

(لاہور نیوز) سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کے ججز کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 11 ممبران  نے شرکت کی، جسٹس جمال مندوخیل اور نمائندہ پاکستان بار اختر حسین جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان شریک ہوئے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی اجلاس میں موجود تھے، اپوزیشن کی جانب سے عمر ایوب اور شبلی فراز جبکہ حکومت سے فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد اور روشن خورشید بروچہ نے بطور ممبر اجلاس میں شرکت کی۔ سپریم کورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کے ججز کا فیصلہ نہیں ہو سکا، جس پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔