پنجاب حکومت کا عوامی مقامات پر 17 نومبر تک گرین لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

11-08-2024

(لاہور نیوز) سموگ پر قابو پانے کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔

پنجاب حکومت نے آج سے 17 نومبر تک عوامی مقامات پر بھی گرین لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا، پبلک اور پرائیویٹ پارکس، زو اور پلے گراؤنڈ میں عوام کا داخلہ بند کیا جائے گا، تاریخی مقامات، مقبرہ جات، جوائے لینڈ کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان ڈویژن میں فیصلہ نافذ العمل ہو گا۔