سموگ کی وجہ سے چھٹیاں، پنجاب میں تعلیمی سال 120 دنوں تک پہنچ گیا
11-08-2024
(لاہور نیوز) سموگ اور دیگر وجوہات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہو گئیں، ان شیڈولڈ چھٹیوں سے تعلیمی سال سکڑنے لگا۔
پنجاب میں تعلیمی سال 120 دنوں تک پہنچ گیا، عالمی معیار کے مطابق تعلیمی سال 245 دنوں کا ہونا چاہئے لیکن موجودہ سموگ کی صورتحال میں سکولوں میں چھٹیاں کتنی ہونگی اس بارے میں کچھ واضح نہیں۔ صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف جاودانی کا کہنا ہے پہلی دفعہ نومبر کے آغاز میں ہی چھٹیاں دی گئیں ہیں، گزشتہ کچھ سالوں سے موسم سرما کی چھٹیاں بھی زیادہ ہو رہی ہیں، چھٹیاں زیادہ ہونے سے نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو خصوصی نقصان ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت نے اساتذہ کو بھی سکول بلانے سے انکار کیا ہے، ایسی صورتحال میں آن لائن کلاسز منعقد کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔