زندگی میں رشتے نبھانے کیلئے کیا چیز ضروری ہے؟سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے بڑی بات بتا دی
11-07-2024
(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ زندگی میں رشتے نبھانے کیلئے محبت اوراعتماد ضروری ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں سیمی راحیل کا کہناتھا کہ رشتوں میں سمجھوتے دو طرفہ ہوتے ہیں، رشتے بہتر طریقے سے چلانے کے لیے دونوں شراکت داروں کو ایک دوسرے کو محبت اورجگہ دینی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر نے کبھی مجھ سے سوال نہیں کیا کہ میں سیٹ سے دیر سے کیوں آئی؟ ناں یہ پوچھا کہ تم کہاں تھی؟ ہم نے ایک دوسرے کو جگہ دی۔ یہ وہ چیز ہے جو آج کی نسل میں نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے شوہر کے نام جاری پیغام میں کہا کہ میں اپنے شوہرکو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ میری زندگی میں سب سے بہترین چیز ہیں۔ وہ ایک عظیم انسان اور دین کے متعلق گہرا علم رکھنے والے شخص ہیں۔