کن سرکاری ملازمین کو پنشن نہیں ملے گی؟وزارت خزانہ نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

11-07-2024

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہیکم جولائی سے بھرتی ہونیوالے کسی ملازم کو سرکاری پنشن نہیں ملے گی۔

  میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زراعت اور آئی ٹی میں نمو دوگنا ہوسکتی ہے، ترسیلات زر میں اضافے کا رحجان برقرار رہا تو حجم 34 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنشن اصلاحات کا مقصد اخراجات میں کمی لانا ہے، یکم جولائی سے بھرتی ملازمین پنشن کے حق دار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنشن کیلئے سیلف فنڈڈ پنشن سکیم کے تحت کٹوتی کرانا ہو گی، موجودہ ریٹائرڈ ملازمین اور یکم جولائی 2025 سے قبل کی بھرتیوں کیلئے پنشن ایک مسئلہ ہے۔ بڑھتی آبادی پر انہوں نے کہا کہ آبادی میں 2.55 فیصد سالانہ اضافہ ملکی بقا کا مسئلہ بن چکا ہے۔