خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس،معاملے میں کیا پیشرفت ہوئی ہے؟جانئے

11-07-2024

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ کی والدہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

رپورٹ کے مطابق عدالت میں درخواست ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ درخواست آمنہ عروج کی والدہ نے دائر کی ہے۔توہین عدالت کی درخواست میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ کرکے ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، متعدد مرتبہ ایف آئی اے سے رجوع کیا لیکن  کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے، درخواست میں ملزمہ کی والدہ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔واضح رہے کہ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔