سابق چیئر مین پی سی بی ناصر حسین کے بعد رمیز راجہ بھی بابراعظم کے حق میں میدان میں اتر آئے

11-07-2024

(ویب ڈیسک)سابق چیئرمین رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم کے حق میں بیان داغ دیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں رمیز راجہ کا سوشل میڈیا کی  تنقید پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ اگر آپ کو بابراعظم جیسا کھلاڑی غلطی سے مل گیا تو آپ کو اس کی عزت کرنی چاہیے، میں مایوس ہو جاتا ہوں جب میں کی بورڈ کے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو بابر کو ٹرول  کرتے اور گالی دیتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ واضح  رہے کہ بابراعظم نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں 37 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ایڈم زمپا کا شکار ہوگئے تھے۔پاکستان کی ٹیم پہلے میچ میں کینگروز کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 203 رنز بناسکی تھی اور آسٹریلیا نے محض 2 وکٹوں سے فتح پائی تھی۔