عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 65 ڈالر کی کمی

11-07-2024

(لاہور نیوز) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 65 ڈالر کی کمی ہو گئی، ملکی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونا 5400 روپے سستا ہو گیا۔ سونے کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے مقرر ہو گئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں 4630 روپے کی نمایاں کمی، 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے کا ہو گیا۔