کینال روڈ انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن، بے ضابطگیوں سے ٹیپا کلیئر قرار
11-07-2024
(لاہور نیوز) کینال روڈ انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن سے متعلق انکوائری رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔
کینال روڈ انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن کی انکوائری رپورٹ مکمل ہو گئی، ہائیکورٹ کے حکم پر بننے والی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرا دی، لاہور نیوز کینال روڈ انڈرپاسز بیوٹیفکیشن کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر لے آیا۔ انکوائری رپورٹ میں بیان کیا گیا کہ انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن میں قواعد کے برعکس کام نہیں کیا گیا، انکوائری کمیٹی نے انڈرپاسز سے متعلق بے ضابطگیوں سے ٹیپا کو کلیئر کر دیا، انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن کیلئے لگی لائٹس مبینہ طور پر نشئی افراد نے چوری کیں، ہائیکورٹ کے حکم پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی، انکوائری کمیٹی نے چیف انجینئر ٹیپا کے ہمراہ انڈرپاسز کا دورہ کیا، انڈر پاسز منظور شدہ فنڈز 29 کروڑ 31 لاکھ روپے کے تخمینہ میں ہی مکمل کئے گئے، بیوٹیفکیشن ورک کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کرائی گئی۔ انکوائری کمیٹی نے انڈرپاسز سے متعلق اپنی تجاویز رپورٹ میں جمع کرا دیں، تجاویز میں کہا گیا کہ مفاد عامہ کا منصوبہ بنانے سے قبل منصوبے کے ڈیزائن، پائیداری کے عنصر کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔