ڈینگی کے مریضوں میں کمی نہ آسکی، مزید 104 کیسز رپورٹ

11-07-2024

(لاہور نیوز) ڈینگی کے مریضوں میں کمی نہ آ سکی، مزید 104 کیسز سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 104 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال اب تک 6523 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 75 ، لاہور سے 9 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ چکوال سے 4 ، فیصل آباد اور وہاڑی سے 3-3 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، ملتان، چنیوٹ، شیخوپورہ، گجرات، حافظ آباد اور لیہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔