سرکاری ریٹ لسٹ میں دو پھلوں اور 3 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

11-07-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی نے غریب کا جینا مشکل کر دیا۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں دو پھلوں اور 3 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، پیاز 160 ، ٹماٹر 150، لہسن 800 ، ادرک 620، ٹینڈے 160 اور آلو 120 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں، میتھی 100 ، بینگن 100، کریلے 180 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 140 ، درجہ دوم  120  روپے فی درجن میں دستیاب ہے، اناربدانہ 900 ، ایرانی کھجور 500 ، انگور سندرخانی  450  روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، ناشپاتی 450 ، پپیتا 380 ، سیب  300 ،امرود  180 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔