نواز شریف لندن سے جنیوا روانہ، مریم کے ساتھ چار دن قیام کریں گے
11-06-2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن سے جنیوا روانہ ہو گئے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ چار دن قیام کریں گے۔
لندن سے روانگی کے موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنیوا جا رہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا، دوسری جانب لیگی کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے کیلئے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے۔ اس موقع پر صحافیوں کے مریم نواز کی صحت اور سیاست بارے سوالوں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی صحت ٹھیک ہے، سیاسی معاملات پر واپسی پر بات ہو گی۔ خیال رہے نواز شریف جنیوا میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ تقریباً چار دن گزاریں گے، مریم نواز تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب پاکستان سے لندن آنے کی بجائے سیدھا جنیوا جائیں گی اور وہ وہاں اپنے گلے کا معائنہ کرائیں گی۔ یاد رہے مریم نواز کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا، وہ جنیوا میں اپنا علاج مکمل کرا کر نواز شریف کے ہمراہ لندن پہنچیں گی۔