عوام کیلئے خوشخبری! بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
11-06-2024
(لاہورنیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ستمبر کےفیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی۔سی پی پی اے نے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، صارفین کو ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا ۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ، کے الیکٹرک صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔