پنجاب: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 143 کیسز رپورٹ
11-06-2024
(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 143 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 1175 جبکہ رواں سال اب تک 6420 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 117 جبکہ لاہور سے 08 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایا چکوال سے 04 جبکہ فیصل آباد سے 03 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، اٹک، ملتان اور سیالکوٹ سے 2-2 ڈینگی کے کیسز جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، قصور اور وہاڑی سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔