جعلی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

11-06-2024

(ویب ڈیسک) ای چالان سے بچنے کیلئے جعلی نمبرپلیٹس لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آرپی اوز،ڈی پی اوز،سی ٹی اوز ،ڈی ٹی اوز اور محکمہ ایکسائز پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق غیر نمونہ ،فینسی،ان اتھرائزڈ نمبر پلیٹز لگانے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم دے دیا گیا۔ جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ سنگین جرم ہے،جرائم پیشہ افراد شناخت چھپانے کیلئے جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرتے ہیں۔ غیرنمونہ اوران اتھرائزنمبر پلیٹس لگانا سنگین جرم اورسکیورٹی خطرات کا باعث ہے۔ مراسلہ کی کاپی تمام افسران کوجاری ہونے کےبعد مؤثراقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ محکمہ ایکسائز کے ساتھ ملکرغیر قانونی نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ہر ضلع میں ٹریفک پولیس کے ہمراہ ایک فوکل پر سن تعینات کرکے کارروائیاں کی جائیں،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی شاہ نے مراسلہ جاری کیا۔