پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
11-06-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 693 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں 366 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 304 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔