مرغی کا گوشت مزید سستا، انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے

11-06-2024

(لاہور نیوز) برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بہتر ہو گئی۔

مرغی کا گوشت مزید 15 روپے فی کلوسستا ہو گیا، قیمت 511 روپے ہو گئی، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کمی کی گئی۔ ادھر فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے، قیمت 324 روپے ہو گئی۔