نئی حج پالیسی منظور، آئندہ برس سرکاری حج کتنے میں ہوگا ؟
11-05-2024
(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دی۔ پالیسی کے تحت آئندہ برس 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے ، اگلے سال سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔ حج کوٹہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ حج سکیم میں 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہو گا، حج پالیسی میں سپانسر شپ سکیم بھی منظور کی گئی ہے۔ طویل دورانیے کا حج 38 سے 42 اور مختصر دورانیے کا حج 20 سے 25 روز پر محیط ہو گا ، عازمین حج کے لئے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔