گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 148 کیسز رپورٹ

11-05-2024

(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 148 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 1001 جبکہ رواں سال اب تک 6277 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 129 جبکہ لاہور سے 7 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان نے بتایا اٹک سے 3 جبکہ ملتان سے 2 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، سرگودھا، میانوالی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔