سبزیوں اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا

11-05-2024

(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹوں پر عمل درآمد خواب ہو گیا، گرانفروشوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔

اوپن مارکیٹ میں پیاز 180 روپے، ٹماٹر 150 روپے فی کلو ہیں، لہسن چائنہ 780 روپے اور ادرک تھائی 650 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، پالک 60 روپے، گھیا توری 150 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔ ادھر پھلوں میں سیب، کیلے، انگور اور انار بھی قوت خرید سے باہر ہیں۔ شہری کہتے ہیں ایک وقت کا کھانا بنانا بھی آسان نہیں رہا، ہر دکاندار سرکاری  ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔