پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
11-05-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 411 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 349 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1078 پوائنٹس اضافے کیساتھ 91 ہزار 938 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں کل 23 ارب 91 کروڑ 25 لاکھ 37 ہزار 383 روپے مالیت کے 31 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار 974 شیئرز کا لین دین ہوا۔