ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، تعداد 46 ہو گئی

11-05-2024

(لاہور نیوز) ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور نیا کیس سامنے آ گیا، بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق قلعہ سیف اللہ بلوچستان کا بچہ پولیو سے معذور ہو گیا ، بچے کی عمر صرف چند ماہ ہے، قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا رواں سال کا یہ دوسرا کیس ہے جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال رپورٹ ہونیوالے پولیو کیسز کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان سے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 23 تک پہنچ گئی جبکہ سندھ میں 12، خیبرپختونخوا میں 9 بچے پولیو سے معذور ہوئے۔ اسی طرح پنجاب اور اسلام آبار سے ایک ، ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے, رواں سال ملک کے 76 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔