مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہو گیا
11-05-2024
(لاہور نیوز) برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بہتر ہونے سے مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت 526 روپے ہو گئی، زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی دیکھنے میں آئی۔ ادھر فارمی انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے، قیمت 323 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 570 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔