ججزکی تعداد بڑھانا سپریم کورٹ و ہائیکورٹ بار کا بھی مطالبہ تھا: بیرسٹر عقیل

11-04-2024

(لاہور نیوز) مشیر برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ ججزکی تعداد بڑھانا سپریم کورٹ وہائی کورٹ بارکا مطالبہ تھا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت کو پانچ سال کیا گیا ہے، حکومت نے جو کرنا تھا وہ کر لیا۔ انہوں  نے کہا کہ ججز کی تعداد بڑھنے سے عام آدمی کو انصاف ملے گا، ججزکی تعداد بڑھانا سپریم کورٹ وہائی کورٹ بارکا بھی مطالبہ تھا۔ ایک سوال کے جواب میں مشیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں طالبان کو لا کر بسایا گیا، ملک آج اسی غلطی کا خمیازہ بھگت رہےہیں ،ہم  نے مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ نہیں دیا، جو کام سادہ اکثریت سے کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔