لاہور کو سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ، محکمہ ماحولیات کا ریڈ الرٹ جاری
11-04-2024
(لاہور نیوز) لاہور کو سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ، محکمہ ماحولیات نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹے میں سموگ والی بھارتی ہواؤں کا رُخ پاکستان کی طرف ہو گا۔ بین الاقوامی اداروں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق لاہور اور اس کے گرد و نواح میں داخل ہونے والی ہوا کی رفتار 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ الرٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس پھر سے شدید متاثر ہونے جا رہا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری باہر نہ نکلیں، بوجہ ضروری کام آپ کو باہر نکلنا پڑتا ہے تو ماسک لازمی استعمال کریں۔