لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج، تحقیقات کا آغاز

11-04-2024

(ویب ڈیسک) مڈل ٹیمپل ان لندن کے باہر 29 اکتوبر کو پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس  نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا، معاملے کو برطانیہ کے اعلیٰ ترین سفارتی حکام کے ساتھ اٹھائے جانے کے بعدمقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی گاڑی میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ سوار تھے، معاملے کی تحقیقات مقامی قوانین کے مطابق کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ 29اکتوبر کو سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مڈل ٹیمپل میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، قاضی فائز عیسیٰ اہلیہ سمیت جس گاڑی میں سوار تھے وہ پاکستانی سفارت خانے کی تھی۔