صوبائی دارالحکومت میں جمعہ اور ہفتہ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز

11-04-2024

(لاہور نیوز) سموگ میں کمی کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق شملہ پہاڑی کے بعد گلبرگ، لبرٹی، ایم ایم عالم روڈ اور مین مارکیٹ کا علاقہ بھی گرین لاک ڈاؤن کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری ماحولیات اس حوالے سے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو تجاویز دیں گے۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سموگ کے تدارک کے لئے چھٹیوں اور گلبرگ میں گرین لاک ڈاؤن سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے فیصلہ سے مشروط ہو گا۔ واضح رہے کہ شملہ پہاڑی کے اطراف گرین لاک ڈاؤن پر عملدرآمد جاری ہے، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، ایمپرس روڈ، کشمیر روڈ اور ڈیورنڈ روڈ پر گرین لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، ان شاہراہوں پر موٹرسائیکل چنگ چی رکشہ کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے۔