پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

11-04-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 1039 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 899 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے مہنگی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.77 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔