وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

11-04-2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر اڑھائی بجے ہو گا جس کے لئے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حج پالیسی 2025 کی منظوری دی جائے گی، وزارت داخلہ اسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی سمری پیش کرے گی، چیئرمین این آئی آر سی کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں جموں وکشمیر سٹیٹ پراپرٹی بجٹ 25-2024 کی منظوری بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حج پالیسی کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری نہیں لی جا سکی تھی، وزارت مذہبی امور  نے حج پالیسی منظوری کیلئے دوبارہ وفاقی کابینہ کو بھجوائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج پیکیج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے کی تجویز ہے، حج کوٹہ کے مطابق پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔