کیا کینسر کی تشخیص کے بعد سگریٹ نوشی ترک دینا فائدہ مند ہے یا نہیں؟ماہرین نے بتا دیا

11-03-2024

(ویب ڈیسک) کینسر کی تشخیص والے تمباکو نوش افراد اکثر سمجھتے ہیں کہ اب سگریٹ نوشی چھوڑنے کا کوئی فائدہ نہیں جبکہ تحقیق بتاتی ہے کہ یہ سوچ حقائق کے خلاف ہے۔

ایک نئے مطالعے میں محققین نے پایا کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کی موت کا امکان 22فیصد سے 26فیصد تک کم ہوجاتا ہے اگر وہ کینسر کی تشخیص کے بعد سگریٹ نوشی چھوڑ دیتے ہیں ۔محققین نے میں رپورٹ کہا کہ اُن مریضوں میں بہترین نتائج سامنے آئے جنہوں نے کینسر کی تشخیص کے 6 ماہ کے اندر اندر سگریٹ نوشی چھوڑ دی اور کم از کم تین ماہ تک اس سے دور رہے۔  پرنسپل تفتیش کار اورسائنس کے سربراہ اور ٹوبیکو ریسرچ اینڈ ٹریٹمنٹ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ جبکہ کینسر کی روک تھام کے لیے کینسر کے مراکز میں تمباکو نوشی کی روک تھام کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جاتا ہے لیکن بہت سے طبی ماہرین اپنی معمول کی دیکھ بھال میں اس پر توجہ نہیں دیتے۔